افغان حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں صوبہ غزنی کے ضلع اندر میں کی گئیں،جہاں افغان نیشنل آرمی اور افغان پولیس نے گزشتہ روزمشترکہ آپریشن کیا تھا۔۔آپریشن کے دوران سابق وزیر اطلاعات عبد الحئی مطمئن کے علاوہ ملا رحمت اللہ اور دیگر چار اہم کمانڈرز کو بھی گرفتار کرکے کابل منتقل کردیاگیا ہے۔
افغان حکام نے ان گرفتاریوں کو اہم کامیابی قرار دیا ہے جبکہ طالبان ترجمان نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
.........
/110